3 جنوری 2012 - 20:30

لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے لیبیا کےسابق ڈکٹیٹرصدرکرنل معمرقذافی کے قریبی ساتھیوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ابنا: لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے لیبیا کےسابق ڈکٹیٹرصدرکرنل معمرقذافی کے قریبی ساتھیوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عبوری کونسل کی طرف سے منظورہ کردہ ایک بل کے تحت کرنل قذافی کے دور حکومت میں اہم عہدوں پر تعینات تمام افراد کے علاوہ ان کے بارے میں کتابیں لکھنے والے ماہرین تعلیم پر بھی آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
.......

/169